کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Last Updated On 17 December,2018 05:25 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔

کوہ پیما مرکزکے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں تقریبا 12 بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کا دورانیہ 3 سے 4 سکیںڈ تھا۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 2 تھی جس کا مرکزکوئٹہ سے 47 کلو میٹر مشرق میں تھا اور 50 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے باعث کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔