کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین ایف سی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔
ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی جسے مارگٹ کے علاقے میں دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا، بم سڑک پر نصب کیا گیا تھا، زوردار دھماکے سے گاڑی تباہ ہو گئی اور تین اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔
دھماکے میں اہلکار لانس نائیک طارق، لانس نائیک زبیر، سپاہی عابد اور عاشق زخمی ہو گئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے کے بعد ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔