لوئر اورکزئی دھماکا: علاقے میں فضا سوگوار، کاروباری مراکز بند

Last Updated On 24 November,2018 12:32 pm

ہنگو: (دنیا نیوز) لوئر اورکزئی میں دھماکے کے بعد علاقے کی فضا آج سوگوار ہے، دکانیں اور بازار بند ہیں، سانحے میں جاں بحق 25 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، دھماکے کا تاحال مقدمہ درج نہ کیا جاسکا۔

لوئر اورکزئی کے علاقے کلایہ بازار میں دھما کے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے، شہر میں دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں، لوگ اپنے پیاروں کے غم میں نڈھال ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی نماز جنازہ اد ا کر دی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ہنگو: لوئر اورکزئی کے علاقہ کلایا بازار میں دھماکا، 30 جاں بحق،35 زخمی

گزشتہ روز لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازاراس وقت دھماکا ہوا جب لوگ خریداری میں مصروف تھے۔ دھماکے سے 33 افراد جاں بحق اور 56 زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کی بڑی تعداد کلایہ اور کوہاٹ کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کا تاحال مقدمہ درج نہ کیا جاسکا۔