کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی داراحکومت کے مختلف علاقوں میں چوروں اور راہزنوں کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ ایک موٹر سائیکل چھین لی گئی۔
پولیس کے مطابق ائیر پورٹ روڈ پر مسلح چور ایک دکان میں داخل ہوئے تو دکاندار نے مزاحمت کی جس پر چوروں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے دکاندار شمس الحق اور اسکا ساتھی زخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ سریاب ملز کے علاقے میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر راہزنوں نے فائرنگ کر کے موٹرسائیکل مالک گل جان کو زخمی کر دیا۔ اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ زخیموں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔