وزیراعظم کا گیس کی مسلسل سپلائی کا وعدہ بھی یوٹرن لے گیا: خورشید شاہ

Last Updated On 13 December,2018 03:05 pm

سکھر: (دنیا نیوز) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا سردیوں میں گیس کی مسلسل سپلائی کا وعدہ بھی یو ٹرن لے گیا، پی ٹی آئی ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پیدا کرنے کا مینڈیٹ لیکر آئی ہے۔

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ گیس کی سپلائی بند ہونے سے صنعتیں اور ٹرانسپورٹ بند ہو گئی اور چولہے بجھ گئے ہیں، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کیساتھ یہ سلوک ملکی معیشت کیلئے اچھا نہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پیدا کرنے کا مینڈیٹ لیکر آئی ہے، کمزور حکومت کا نیب اور ایف آئی اے کے علاوہ کسی ادارے پر کنٹرول نظر نہیں آتا، حکومت گیس کی فوری بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے، ملک میں مسائل پہلے بھی تھے مگر ان کا حل نکالا جاتا تھا۔