کینال روڈ پر چارے سے بھری ٹرالی الٹ گئی، ٹریفک کا نظام درہم برہم

Last Updated On 12 December,2018 12:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چارے سے بھرا ٹرالی اُلٹنے کے باعث لاہور کی کینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

چارے سے بھرا ٹرالی ڈاکٹر ہسپتال کے قریب اُلٹا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، ٹریفک کا نظام بحال کرنے میں وارڈنز بھی ناکام نظر آئے اور شہری گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسے رہے جنہیں منزل مقصود تک پہنچے میں تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ شوکت علی روڈ اور دیگر ملحقہ شاہراہوں پر بھی ٹریفک دباؤ کا شکار رہی۔