پنجاب کے وزرا کی پرفارمنس رپورٹ وزیراعلٰی سیکرٹریٹ جمع

Last Updated On 09 December,2018 03:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے 100 روزکیا منصوبہ بندی کی؟ وزرا کی رپورٹ کے نکات سامنے آگئے، متعدد وزرا نے100روزہ پلان کے لئے پرفارمنس رپورٹ وزیراعلٰی سیکرٹریٹ جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گرین اینڈ کلین پنجاب منصوبے کا آغاز کیا گیا، کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت وزیراعلٰی سیکرٹریٹ کا خرچہ 52 لاکھ ماہانہ سے کم کر کے 9 لاکھ روپے کر دیا۔

سابق حکومت کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا حکم بھی دیا گیا۔ فٹ پاتھ پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہ کے نام سے منصوبہ شروع کیا گیا۔ صوبے کیلئے نئی لیبر، انڈسٹریل پالیسی اور نوجوانوں کیلئے قرض سکیم کا اعلان کیا گیا۔

بلدیاتی نظام کی تیاری، مسودہ قانون وزرارت قانون کو تیار کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ نیا پاکستان منصوبے کے تحت گھربنانے کا فیصلہ کیا،3 شہروں میں جنوری میں افتتاح کا اعلان کیا گیا۔

22 لگژری گاڑیاں نیلام، 6 بلٹ پروف گاڑیاں پولیس کو دینے جبکہ 10 لگژری گاڑیاں پول میں بھیجنے کافیصلہ کیا گیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کا عمل جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے ایگزیکٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔