حکومت کا ایک اور ایمنسٹی سکیم لانے پر غور

Last Updated On 10 December,2018 10:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے بیرون ملک سرمایہ پاکستان میں لانے کیلئے ایک اور ایمنسٹی اسکیم لانے پر غور شروع کر دیا، اسکیم میں ٹیکس ادائیگی کی شرح آسان بنائے جانے کا امکان ہے، گزشتہ سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو موقع مل سکے گا۔

ذرائع کے مطابق، ایف بی آر نے نئی ایمنسٹی سکیم پر کام شروع کر دیا، نئی ایمنسٹی اسکیم میں ٹیکس ادائیگی کی شرح آسان بنائے جانے کا امکان ہے، سکیم کا مقصد بیرون ملک اثاثے اور رقوم کو پاکستان میں لانے کیلئے آسانیاں فراہم کرنا ہے، ایمنسٹی اسکیم حاصل کرنے والے جدید طریقہ کار کے تحت اثاثے اور دھن قانونی بناسکیں گے۔

 ذرائع کے مطابق گزشتہ سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو نئی اسکیم میں موقع مل سکے گا، گزشتہ اسکیم سے 125 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا، اسکیم سے اندرون و اوورسیز پاکستانی فائدہ حاصل کرسکیں گے، نئی ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے معاشی ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے گی۔