ملکی تاریخ میں پہلی بار پرچیوں پر فیصلہ، الیکشن کمیشن کے 2 ارکان ریٹائر

Last Updated On 10 December,2018 12:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کے ممبر بلوچستان شکیل بلوچ اور رکن سندھ عبد الغفار سومرو قرعہ اندازی کے ذریعے ریٹائر ہوگئے۔ ان کی جگہ نئے ارکان کا تقرر ہوگا، کمیشن کے باقی 2 ارکان 5 سالہ مدت پوری کریں گے۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چاروں ارکان الیکشن کمیشن کے ناموں کی پرچیاں ڈالی گئیں، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے قرعہ نکالا تو ممبر بلوچستان شکیل بلوچ اور رکن سندھ عبدالغفار سومرو کا نام نکلا۔ رکن خیبرپختونخوا ارشاد قیصر اور ممبر پنجاب الطاف ابراہیم 5 سال کی مدت پوری کریں گے، بلوچستان اور سندھ سے الیکشن کمیشن کے نئے ارکان 5 سال کی مدت کیلئے منتخب ہوں گے۔