عمران خان نے ٹویٹر پر نعت شیئر کر دی

Last Updated On 09 December,2018 04:41 pm

اسلام آباد: ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر نعت رسول مقبول ﷺ شیئر کی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے انڈونیشین خاتون نعت خواں سبیان گمبس کی مشہور زمانہ نعت یا حبیب القلبیشیئر کی اور ساتھ ہی ماشا اللہ کہہ کر نعت خواں کو بھی سراہا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی نبی کریم ﷺ سے دل عقیدت اور وابستگی کسی سے چھپی نہیں ہے، وہ مدینہ پاک کی سرزمین پر ہمیشہ ننگے پاؤں اترتے ہیں۔ انہوں نے الیکشن میں جیت کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ہی پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں کے مطابق چلانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

اس سوچ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کی تعظیم وتکریم کی گئی تھی۔ حال ہی میں معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ایک بیان میں مدینہ کی ریاست کا تصور پیش کرنے پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پاکستان کو مدینہ کی فلاحی ریاست جیسا بنانے کا اعلان کیا۔