سپریم کورٹ: ایف بی آر سے کل علیمہ خان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب

Last Updated On 30 November,2018 03:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ایف بی آر سے علیمہ خان کی جائیدادوں کا ریکارڈ کل لاہور میں طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے پورے پاکستان کو نوٹسز کر دیئے، جو آپ نے کہا تھا وہ نہیں کیا، سینیٹر وقار کل عدالت نہ آئیں تو وارنٹ جاری کریں گے۔

سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آر نے 14 لوگوں کو مزید تفتیش کے لیے بلایا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا 4 افراد کی جائیدادیں ان کے دعوے کے مطابق ہیں جبکہ 14 لوگوں کی جائیدادیں بیان حلفی کے مطابق نہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا ان میں حلیمہ خان کی بھی جائیداد ہے۔

ممبر ایف بی آر نے کہا ہمارے پاس ابھی تفصیلات نہیں آئیں، انہوں نے اپنی جائیداد ظاہر کی ہے، میں صرف ایمنسٹی کے تحت نام صیغہ راز میں رکھنا چاہتا ہوں۔