نیب تحقیقات پر سیاسی شخصیات کے اثر انداز ہونے کی کوشش

Last Updated On 25 November,2018 03:22 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) نیب کے مختلف ر یجنز میں جاری کرپشن تحقیقات پر سیاسی شخصیات کے اثر انداز ہونے کی کوشش، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب افسران کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی۔

نیب افسران وملازمین کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں نیب کے کوڈ آف کنڈکٹ اور سروس ضابطہ کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین نیب کی پیشگی منظوری کے بغیر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں نیب کے ٹی سی ایس رولز 2002کی بھی خلاف ورزی ہے ،نیب کے ٹی سی ایس رولز کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسر یا ملازم کو برطرف کیا جا سکتا ہے، کسی بھی وفاقی یا صوبائی سیاسی شخصیت کی جانب سے ملاقات کیلئے رابطہ کرنے پر چیئرمین نیب سے منظوری لازمی حاصل کی جائے، چیئرمین نیب کی ہدایت پر نیب کے تمام بیورز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔