اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلدیات، تعلیم ، صحت اور توانائی سمیت تمام شعبوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، حیرت انگیز طور پر ابھی تک کرپشن کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آئی۔
وزیراعظم شکایات پورٹل پر 24 روز میں ایک لاکھ سے زیادہ شکایات موصول، سولہ ہزار سات سو ستر شکایات کا ازالہ، 84 ہزار سے زائد پر کام جاری۔ شکایت گزاروں میں ہر شعبے کے افراد شامل ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے بتایا ہے کہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والوں میں 94 فیصد مرد اور 6 فیصد خواتین ہیں، شہریوں کو بلدیات اور تعلیم کے متعلق سب سے زیادہ شکایات ہیں۔
افتخار درانی کا کہنا تھا شکایات کے علاوہ ایپ پر 21 ہزار سے زائد لوگوں نے مختلف تجاویز بھی دی ہیں تاہم کرپشن کے حوالے سے ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔