تمام سکولز جمعہ کو بھی بند رہیں گے، پنجاب حکومت کا اعلان

Last Updated On 01 November,2018 10:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اور سندھ حکومت نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بروز جمعہ بھی تمام سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پشاور میں سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔

کراچی میں بے یقینی کی صورت حال، سندھ حکومت نے آج سکول کھولنے جبکہ نجی سکولوں نے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، کس کی بات سنیں، والدین تذبذب کا شکار، انٹر کے سپلیمنٹری امتحانات ملتوی کر دیئے۔

پنجاب حکومت نے جمعہ کے روز بھی سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر 2 اور 3 نومبر کے انٹر سپلیمنٹری امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں، نجی سکول بھی نہیں کھلیں گے، تاہم پشاور میں سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔