بینکوں سے ٹیکس نادہندگان کی اہم معلومات طلب

Last Updated On 25 October,2018 08:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے ٹیکس نادہندگان کی اہم معلومات طلب کر لی ہیں۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق بینکوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ 10 لاکھ روپے ماہانہ رقم نکلوانے والے افراد کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، دس لاکھ روپے کیش نکلوانے والے افراد کی ٹیکس کٹوتی کی معلومات بھی فراہم کی جائیں، ایک کروڑ روپے تک رقوم جمع کرانے والوں کی لسٹ فراہم کی جائے، ماہانہ دو لاکھ روپے کریڈٹ کارڈز کا بل جمع کرانے والوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قرضوں پر دس لاکھ روپے سالانہ منافع کمانے والے فائلرز کی فہرستیں فراہم کی جائیں، قرضوں پر 5 لاکھ روپے منافع کمانے والے نان فائلرز کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔