کوئٹہ: دہشتگردوں کا ایک اور حملہ، فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

Last Updated On 25 October,2018 11:31 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں بزدل دہشت گردوں کا ایک اور وار، نواں کلی میں فائرنگ سے پولیس تھانہ بروری کا ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق نواں کلی میں بروری پولیس تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل موسی موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا کہ قبرستان کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی، جس کے باعث ہیڈ کانسٹیبل محمد موسیٰ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا، ڈاکٹرز کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کی ہلاکت سر، گردن اور سینے میں گولیاں لگنے سے ہوئی، جائے وقوعہ سے پولیس نے نائن ایم ایم پسٹل کے خالی ملے ہیں۔