وزیرِاعظم کی صدارت میں پارٹی اجلاس کے دوران زلزلہ

Last Updated On 20 October,2018 09:25 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے کہ اچانک زلزلہ آ گیا، عمران خان نے باہر جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب زلزلہ آ گیا ہے تو کیا کر سکتے ہیں؟

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم پارٹی اجلاس کی اہم صدارت کر رہے تھے کہ اچانک زلزلہ آ گیا، اس موقع پر وزیرِاعظم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار بریفنگ روم میں پہنچے اور عمران خان سے باہر آنے کی درخواست لیکن انہوں نے باہر جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جاؤں گا، وہاں پر بھی زلزلہ ہی ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے اجلاس جاری رکھا اور کہا کہ اب زلزلہ آ رہا ہے تو کیا کر سکتے ہیں۔ تاہم پارٹی رہنما زلزلہ سے نشستوں سے اٹھے لیکن وزیرِاعظم کو بیٹھا دیکھ کر دوبارہ نشستوں پر بیٹھ گئے۔

پارٹی اجلاس میں وزیرِاعظم عمران خان نے معاشی اور توانائی سے متعلق معاملات پر اپنی پالیسی سے آگاہ کیا جبکہ وزرا نے پارٹی رہنماؤں کو انرجی، گیس اور معاشی معاملات پر بریف کیا۔