راولپنڈی: (دنیا نیوز) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی عدالت سے پھر غیر حاضر، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایان علی کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ ملزمہ کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ایان علی بیمار ہیں اس لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ نئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے بغیر استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا۔ عدالت نے ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔