این اے 118: پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار کو انتخابی عذرداری پر نوٹس جاری

Last Updated On 02 October,2018 04:50 pm

لاہور: (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 118 سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز کی نااہلی کے لیے انتخابی عذرداری پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور ایم این اے سمیت دیگر فریقین سے جواب مانگا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کی ناکام امیدوار شیزرہ منشا کی درخواست پر سماعت کی جس میں بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ ریٹرننگ افسر نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم نہیں کئے۔ درخواست گزار نے یہ اعتراض اٹھایا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ تحریک انصاف کے ایم این اے بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔