اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع کر دیا، ضمنی انتخاب کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سرکاری پرنٹنگ پریس سے کرائی جائے گی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز رینجرز اور ایف سی کی نگرانی میں چھاپے جا رہے ہیں، 36 حلقوں کیلئے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، بلوچستان اور سندھ کیلئے 11 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، پنجاب، اسلام آباد کیلئے 67 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوگی، خیبرپختونخواہ کے حلقوں کیلئے 17 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔
بلوچستان، سندھ کے بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس میں چھاپے جا رہے ہیں، پنجاب، اسلام آباد کے بیلٹ پیپرز پوسٹ فاؤنڈیشن پرنٹنگ پریس میں چھاپے جا رہے ہیں، خیبرپختونخواہ کے حلقوں کےبیلٹ پیپرز پرنٹنگ پریس کارپوریشن میں چھاپے جا رہے ہیں، قومی اسمبلی کے 11 صوبائی اسمبلی کے 25 حلقوں میں پولنگ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔