شہریوں نے قبرستانوں کا رخ کر لیا، عزیزواقارب کیلئے دعائے مغفرت

Last Updated On 20 September,2018 01:43 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شہر خاموشاں کا رخ کر لیا ہے جہاں پر وہ اپنے عزیزواقارب کی قبروں کی دیکھ بھال اور دعائے مغفرت کرتے نظر آئے۔

ملتان میں شہریوں کثیر تعداد نے شہر خاموشاں کا رخ کر لیا ہے جہاں پر وہ اپنے والدین ،رشتہ دار اور پیاروں کی قبروں کی لپائی میں مصروف ہیں اور پھول نچھاور کرنے کے بعد مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کر رہے ہیں۔

محرم الحرام میں ملک کے مختلف شہروں میں ملازمت اور محنت مزدوری کرنے والے لوگ بھی بچھڑ جانے والوں کی قبروں پر اپنے ہاتھوں سے صفائی اور لپائی کر کے دلی سکون محسوس کر رہے ہیں۔ محرم الحرام میں شہدا کربلا کے ساتھ فانی دنیا سے گزرے پیاروں کی یاد بھی تازہ ہو جاتی ہےجن کے لئے نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔