اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم سعودی عرب اور یو اے ای کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم کو دورہ سعودی عرب کی دعوت شاہ سلمان نے دی ہے، عمران خان سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل بھی ملاقات کریں گے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان وزیراعظم کے اعزاز میں ضیافت بھی دیں گے، وزیراعظم عمرہ ادائیگی کے ساتھ روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔ شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
عمران خان بدھ کی شام سعودی عرب سے ابوظبی روانہ ہوں گے، یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زید النہیان وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔ وزیر اعظم کو دورے کی دعوت ولی عہد محمد بن زید نے دی ہے، وزیر اعظم اور یو اے ای کے ولی عہد دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔