کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے اچھے کاموں پر میڈیا آنکھیں بند کرلیتا ہے، میڈیا صرف نیب کے چھاپے دکھاتا ہے، سندھ کا کوئی وزیر پروٹوکول نہیں لے رہا۔
مشیر اطلاعات و قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے جناح ہسپتال میں روبوٹک سرجری وارڈ کا دورہ کیا، جہاں روبوٹ کے ذریعے کینسر کے علاج پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مشیر اطلاعات سندھ میڈیا سے ناراض نظر آئے اور گلہ کیا کہ سندھ حکومت کے اچھے کاموں پر میڈیا آنکھیں بند کرلیتا ہے۔ سندھ میں کوئی وزیر پروٹوکول نہیں لے رہا، پی ٹی آئی کے نادان دوست باتیں زیادہ کرتے ہیں حقیقت اس کے برعکس ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ گداگر بچوں کی بڑھتی تعداد روکنے کیلئے کمیٹی کام کر رہی ہے۔