اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 7 ملزمان کیخلاف قومی خزانے کو 12 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔
نیب کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسل سروس فنڈز کا غیرقانونی استعمال کرکے میڈاس نامی اشتہاری کمپنی کو ٹھیکہ دیا۔ نیب نے سابق پی آئی او محمد سلیم، سابق سیکرٹری آئی ٹی فاروق اعوان اور اشتہاری کمپنی کے مالک انعام اکبر کو بھی ملزم نامزد کیا ہے۔ نیب کا مؤقف ہے کہ ٹھیکوں میں پپیرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی۔ رجسٹرار احتساب عدالت نے ریفرنس وصول کرلیا ہے جو سکروٹنی کے بعد باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔