سپریم کورٹ کا منرل واٹر کمپنیوں کے پانی استعمال کا ازخود نوٹس

Last Updated On 14 September,2018 11:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں منرل واٹرکمپنیوں کی جانب سے پانی استعمال کاازخود نوٹس لے لیا، اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز سے پانی استعمال کی تفصیلات آج شام تک طلب کرلیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کٹاس راج مندرتالاب خشک ہونے سےمتعلق کیس کی سماعت کے دوران منرل واٹرکمپنیوں کے پانی استعمال کاازخود نوٹس لیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ منرل واٹرکمپنیاں کتناپانی استعمال کر رہی ہیں ؟ ان کا کہنا تھا کہ پانی نکال کر بیچا جاررہا، اس کی کوئی قیمت ادا کر رہے ہیں یا نہیں ؟ کراچی سمیت ملک بھر کی منرل واٹر کمپنیوں والے کل لاہور آ جائیں، سماعت لاہور رجسٹری میں ہوگی۔