پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس: عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ

Last Updated On 11 September,2018 10:46 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی انسادادہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی، وکیل بابر اعوان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم ایک سے زیادہ ہو تو شریک ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ مل سکتا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دینے پر کوئی اعتراض نہیں۔

ادھر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسدعمر، جہانگیر ترین، شفقت محمود اعجاز چوہدری اور سیف اللہ نے بھی حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کر دیں۔ شاہ محمود قریشی نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔