کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 سے آفتاب صدیقی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این 243 کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی خالی کردہ نشست پر آفتاب صدیقی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔ این اے 243 سے عمران خان 90 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔
انتخابات 2018ء میں وزیرِاعظم عمران خان نے کراچی کے حلقہ این اے 243 سے الیکشن لڑا اور 91358 ووٹ حاصل کر کے یہ نشست اپنے نام کی۔ دیگر جماعتوں کے امیدواروں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے علی رضا عابدی میدان میں اترے اور صرف 24082 ووٹ حاصل کر سکے۔
اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی امیدوار سیدہ شہلا رضا نے 10631 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار محمد اسامہ رضی 16214، پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار محمد مزمل قریشی صرف 3641 ووٹ اپنے نام کر سکے تھے۔