نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا کیخلاف اپیلیں، سماعت آج ہو گی

Last Updated On 09 September,2018 11:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہو گی۔ ایوان فیلڈ کیس کے ریکارڈ کی پیپر بکس تاحال مکمل نہیں ہو سکیں۔

سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژنل بنچ پیر سے سماعت شروع کرے گا، کیس کے ریکارڈ کی پیپر بکس کا کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ 11 ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ 100، 100 صفحات پر مشتمل پیپر بکس کی تیاری تیاری ابھی تک جاری ہے۔ پیپر بکس کے چار، چار سیٹس تیار کئے جانے ہیں۔ عدالت نے موسمِ گرما کی تعطیلات سے پہلے نیب کو نوٹس جاری کیا تھا۔