آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، نیب نے ہری پور کا رہائشی گرفتار کر لیا

Last Updated On 05 September,2018 01:03 pm

پشاور: (دنیا نیوز) نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ہری پور کے رہائشی کو گرفتارکرلیا، ملزم عارف نے غیر قانونی طور پر ایک سو ایک ملین (10 کروڑ سے زائد) روپے کے اثاثے بنائے۔

نیب خیبر پختوںخواکے مطابق آمدنی سے زائد اثاثے بنانے پرہری پور کے رہائشی محمد عارف کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے ہری پورمیں 17لاکھ کا قیمتی گھر خریدا، اسلام آباد میں 5 اور 8 جبکہ راوالپنڈی میں 4 قیمتی پلاٹس خریدے۔

ملزم کے پاس کروڑوں روپے کی نقدی بھی ہے، جس کے خلاف 2015 میں ریفرنس تیار کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف تحقیقات میں اثاثے قانونی ظاہر نہ ہونے پرگرفتاری عمل میں لائی گئی، نیب حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔