فضل الرحمن کے بیٹے پر قاتلانہ حملے کا خطرہ، الرٹ جاری

Last Updated On 03 September,2018 10:52 am

ڈیرہ اسماعیل خان: ( روزنامہ دنیا ) ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی پی او نے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اور رکن اسمبلی مولانا اسد محمود پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

ڈی آئی جی کی جانب سے جاری مراسلے میں واضح طور پر کہا گیا کہ مولانا اسد محمود پر تحریک طالبان نور ولی گروپ کی جانب سے قاتلانہ حملے کا خدشہ ہے۔ مراسلے میں مولانا اسد محمود اور متعلقہ افسروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی، کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کیلئے غیر ضروری آمد و رفت ختم اور سیاسی دوروں کو محدود کر دیا جائے۔

مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی کہ مولانا اسد محمود سیاسی اور نجی مصروفیات کو خفیہ رکھیں۔ یاد رہے کہ مولانا اسد محمود ٹانک سے ایم ایم اے کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، انتخابی مہم کے دوران بھی مولانا اسد محمود پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔