اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن یکم سے 15 ستمبر تک ہوگی

Last Updated On 31 August,2018 06:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن یکم سے 15 ستمبر تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن یکم ستمبر سے شروع ہو گی اور 15 ستمبر تک جاری رہے گی، رجسٹریشن کے بعد انتخابی فہرست ریٹرننگ آفیسرز کو دی جائے گی۔ اوورسیز پاکستانی ریڈ ایبل پاسپورٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک ٹریننگ سسٹم لاؤنچ کیا گیا ہے جس سے ووٹرز کی بہتر رہنمائی ہو گی، اس کے علاوہ نادرا کی مدد سے ووٹر رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم اور ووٹنگ کے طریقہ کار کی ویڈیو بھی تیار کی گئی جس میں عوام کو ووٹنگ کا طریقہ کار بتایا جائے گا۔