انتظار کیوں کروایا ؟ احتساب عدالت کے گیٹ پر وکیل آپے سے باہر

Last Updated On 28 August,2018 12:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے گیٹ پر وکیل کی سیکیورٹی عملے سے بدتمیزی، موبائل فون عدالت کے اندر لے جانے سے روکنے پر وکیل آپے سے باہر ہوگیا، آڈر دکھانے پر وکیل نے کاپی زمین پر پٹخ دی۔

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کلیئرنس کیلئے روکنے پر وکیل آپے سے باہر ہوگیا۔ عدالت کے سیکیورٹی عملے نے ایک وکیل کو معمول کی چیکنگ کے بعد موبائل فون عدالت میں لے جانے سے روکا تو دوسرے وکیل برا مناگئے، سکیورٹی آرڈ دکھانے کا مطالبہ کیااور سامنے آنے پر بغیر دیکھے زمین پر پٹخ دیا۔

سیکیورٹی عملے نے تعاون کی گزارش کی، مگر بپھرا وکیل دھمکیاں دینے لگا۔ قانون پر عمل کا درس دینے والےخود قانون شکنی پر اترآئیں، تو کچھ ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے۔