عمران خان کا اپنے خلاف نااہلی کی درخواست سننے والے بنچ پر اعتراض

Last Updated On 15 August,2018 11:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریکِ اںصاف کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بنچ بدلنے کے لیے درخواست دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انپے خلاف نااہلی کے مقدمے کی سماعت کرنے والے جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ پر اعتراض اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے عدالت عالیہ میں وکیل دونوں ججوں پر اعتراض اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ اعتراض اٹھایا جائے گا کہ جسٹس اطہر من اللہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے ترجمان رہے ہیں اور ان کی وکالت کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں جبکہ جسٹس شوکت صدیقی عمران خان کے خلاف ذاتی تعصب رکھتے ہیں۔ درخواست میں نیا بنچ تشکیل دینے کی درخواست کی جائے گی۔