کراچی: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سمیت دیگر کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔
سندھ میں میگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی، بینکنگ کورٹ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری، نصیر عبداللہ، اسلم مسعود، عارف خان، نورین سلطان،عدنان جاوید اور دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے آصف زرداری بھاگنے والوں میں سے نہیں۔
ادھر گزشتہ روز اسلام آباد سے کراچی لائے جانے والے انور مجید اور انکے بیٹے عبدالغنی کو آج بینکنگ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے 11 روز کا ریمانڈ طلب کیا تاہم عدالت نے ایک ہفتے کا ریمانڈ منظور کر کے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
عدالت لایا گیا تو انور مجيد نے میڈیا کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا، منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی بہن فرالی تالپور عبوری ضمانت پر ہیں۔