سابق ڈی سی ملتان کا میٹروبس سکینڈل میں ملوث ہونے کا انکشاف

Last Updated On 12 August,2018 08:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرپٹ عناصر کے گرد نیب نے شکنجہ کس دیا، سابق ڈی سی ملتان کا بھی میٹروبس سکینڈل میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، نادر چٹھہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے احد چیمہ کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے منتقل کرنے کے شواہد بھی مل گئے۔

ملتان میٹروبس اسکینڈل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت، سابق ڈی سی ملتان نادر چٹھہ کا سرکاری اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال کئے جانے کا انکشاف، نیب نے ملتان میٹروبس سے متعلق فنڈز کی منتقلی بارے اہم ریکارڈ حاصل کر لیا۔

نیب کو سابق ڈی سی ملتان کے آفیشل اکاؤنٹ سے احد چیمہ کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے منتقل کرنے کے شواہد بھی مل گئے۔ اپنا موقف دینے کے نیب نے قانون کے مطابق نادر چٹھہ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے بلایا لیکن بار بار طلبی کے باوجود نادر چٹھہ پیش نہ ہوئے بلکہ بیرون ملک فرار ہو گئے۔

نیب حکام کے مطابق فنڈز کی منتقلی سے متعلق ناقابل تردید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جو بھی ملزمان ملوث پائے گئے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔