پی آئی اے میں مالی بے ضابطگیاں، آڈیٹر جنرل کی چھان بین شروع

Last Updated On 12 August,2018 05:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آڈیٹر جنرل نے سپریم کورٹ کے حکم پر پی آئی اے میں مالی بے ضابطگیوں کی چھان بین شروع کر دی۔ قومی ایئرلائن سے دس سال کے مالی معاملات کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

آڈیٹر جنرل نے خط میں لکھا ہے کہ پی آئی اے کو وزارتِ مالیات نے 31 ارب سے زائد کے فنڈز دیئے، ایئرلائن حکام نے 23.565 ارب ظاہر کئے۔ قومی ایئرلائن کو وزارتِ خزانہ نے 177.230 روپے دیے جسے پی آئی اے فنانس فنڈ سیکشن نے 175.086 ارب روپے ظاہر کئے۔ پی آئی اے کا گزشتہ دس سال کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔