عمران خان کو وزارت عظمیٰ کیلئے کل باضابطہ نامزد کئے جانے کا امکان

Last Updated On 05 August,2018 03:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت عظمیٰ کیلئے عمران خان کو تحریک انصاف کی جانب سے کل باضابطہ نامزد کرنے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کل پارلیمانی قوت کا مظاہرہ بھی کرے گی۔ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے اور اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تحریک انصاف نے کل پارلیمانی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عمران خان کو کل پارٹی کی طرف سے وزارت عظمی کیلئے باضابطہ نامزد کئے جانے کا امکان بھی ہے۔ عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں حکومت سازی پر ارکان قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔ پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ہر حال میں شرکت کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وفاق میں سکور 174 پر پہنچ گیا، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز186 کےقریب ہیں، حکومت سازی کاعمل ایک  ہفتےمیں مکمل ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی، وزراکی کارکردگی عمران خان خودمانیٹرکریں گے، 11 اگست تک وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دیں گے۔ تمام عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ حلف برداری کے حوالے سے کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوئی۔ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔