لاہور ہائیکورٹ: نواز، مریم اور صفدر کی سزا کے خلاف فل بنچ تشکیل

Last Updated On 04 August,2018 02:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف درخواست پر فل بنچ تشکیل دے دیا۔ بنچ میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس ساجد محمود اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کا قانون آٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے، ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم ہو چکا ہے۔ نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کو مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا غیر قانونی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نواز شریف اور دیگر نیب کے مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کالعدم قرار دی جائے۔