تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب میں نمبر گیم پوری کرلی :بابراعوان

Last Updated On 31 July,2018 06:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب میں نمبر گیم پوری کرلی، بابراعوان کہتے ہیں پنجاب میں حکومت بنا لی ہے، وزیر اعلٰی کا نام صرف عمران خان جانتے ہیں ۔۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف اور منتخب اراکین مل کر حکومت قائم کریں گے، مرکز میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کے پاس مطلوبہ اراکین کی تعداد مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پچھلی حکومت گرانے کا کام کر رہے تھے اب نئی حکومت بنانے کا کام کر رہے ہیں۔

بابراعوان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں وزارت اعلی کسے دینی ہے اس کا نام عمران خان ہی جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ق لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔