وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں: فواد چودھری

Last Updated On 31 July,2018 12:44 pm

پشاور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں وزیراعلیٰ بن رہا ہوں، عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں کریں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان جس کے نام کا اعلان کریں گے، قبول کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے نام کا اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں کر دیا جائے گا۔ عمران خان کا اعلان کردہ نام خیبرپختونخوا کے ایم پی ایز کو بھی منظور ہو گا، انھوں نے مزید کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں وزیراعلیٰ بن رہا ہوں۔