’زرتاج گل کو مرکز میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان‘

Last Updated On 29 July,2018 11:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے ملاقات کی جس میں بعد از انتخاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زرتاج گل نے کپتان کو عام انتخابات میں پارٹی کی ملک گیر کامیابی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ عمران خان نے اویس لغاری اور دوست کھوسہ کو شکست دینے پر زرتاج گل کو مبارکباد دی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ زرتاج گل نے ایک خاتون ہو کر روایتی سیاستدانوں کو پی ٹی آئی نظریے سے شکست دی۔ ذرائع کے مطابق زرتاج گل کو مرکز میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔