کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک انصاف حکومت میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ رہنما متحدہ فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے آل پارٹیز کانفرنس میں ایم کیو ایم کا موقف اپنایا۔
ایم کیو ایم پاکستان متوقع طور پر برسراقتدار آنے والی پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ گنتی کی درخواست کیلئے جلد اسلام آباد جائیں گے۔