بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس، حکومت سازی اور وزرا کے ناموں پر غور

Last Updated On 29 July,2018 03:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چئیرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس میں حکومت سازی اور کابینہ ارکان کے ناموں پر غور کیا گیا۔

عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے عاطف خان، اشتیاق ارمڑ، شوکت یوسفزئی کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔ دوسری جانب مرکز میں حکومت سازی اور کابینہ ارکان کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کراچی کے اہم رہنما بھی بنی گالہ پہنچے جن میں علی زیدی،فیصل واڈا،عمران اسماعیل بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔