لاڑکانہ: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ نے فریال تالپور کی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے فریال تالپور کو 20 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے نے فریال تالپور کو منی لانڈرنگ کیس میں مفرور قرار دیا تھا۔
یاد رہے کراچی کی عدالت میں حسین لوائی اور دیگر کے خلاف مقدمے کا چالان پیش کیا گیا جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیا گیا۔ مفرور افراد کی فہرست میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن کا نام 19 ویں اور 20 ویں نمبر پر ہے۔
آصف زرداری اور فریال تالپور مفرور ملزم قرار
حسین لوائی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین ہیں اور آصف علی زرداری کے قریبی دوست ہیں ان سمیت 20 ملزمان پر 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق حسین لوائی اور دیگر ملزمان نے 3 بینکوں کے 29 جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔