پنجاب: رینجرز اور خفیہ اداروں کا سرچ آپریشن، متعدد دہشتگرد گرفتار

Last Updated On 21 July,2018 01:06 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پنجاب رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز اور خفیہ اداروں نے پنجاب کے مختلف شہروں اٹک، سیالکوٹ، لاہور، قصور، فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان اور رحیم یار خان میں سرچ آپریشنز کئے۔ سرچ آپریشن میں متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن سے مختلف اسلحہ برآمد ہوا۔