نواز، مریم کی سزا کالعدم قرار دی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

Last Updated On 19 July,2018 10:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم کی سزا کالعدم قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گی، جسٹس علی اکبر قریشی نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفار ش کردی۔

لاہور ہائیکیورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواستگزار اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے حکم پر احتساب عدالت نے 6 جولائی کا فیصلہ لف کر دیا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد نیب کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے، عدالت اس پر فل بنچ تشکیل دے۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کا قانون آٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے، ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم ہو چکا ہے، نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا غیر قانونی ہے۔