عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ حق و انصاف کی فتح ہے۔ نواز شریف کی سیاست انجام کو پہنچ چکی، وہ ختمِ نبوت کی پکڑ میں آ گئے ہیں۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ، شیخ رشید خوشی سے نہال، فیصلہ حق و انصاف کی فتح قرار دیدیا۔
لال حویلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان منی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ وطن آتے ہی جیل نواز شریف کی منتظر ہو گی۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وہ عمران خان کیساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، نون لیگ کرپشن کا پیسہ ہضم نہیں کر سکی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک آمر کی پیداوار ہیں، ان کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔