اسلام آباد: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی قسمت کا فیصلہ آج سنایا جائیگا۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یاد رہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے شیخ رشید نااہلی کیس کے جلد فیصلے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دو ماہ سے محفوظ فیصلہ نہیں سنایا جا رہا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کا شیخ رشید کی اہلیت پر براہ راست اثر ہو گا۔ حلقہ کی عوام جلد فیصلے کی توقع رکھتے ہیں۔ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، پانچ سال سے انصاف کیلئے دربدر ہو رہا ہوں۔