این آر او کیس: مشرف اور آصف زرداری سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

Last Updated On 04 July,2018 04:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں سابق صدور پرویز مشرف اور آصف زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ پرویز مشرف، آصف زرداری اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں، تمام فریقین بیرون ملک جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ظاہر کریں، کسی کی کوئی آفشور کمپنی ہے تو وہ بھی ظاہر کرے، تمام فریقین 7 اگست کو آئندہ سماعت تک بیرون ملک اثاثوں کے متعلق بیان حلفی جمع کرائیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا ہم نے کرپشن کو ختم کرنا، ڈیم بنانے اور بڑے کام کرنے ہیں، میرے ذہن میں 1 ہزار لوگ ہیں جن سے اثاثوں کی تفصیلات لیں گے۔