چودھری نثار کی باتوں سے ان کا قد چھوٹا ہوگیا: رانا ثناء اللہ

Last Updated On 19 June,2018 08:34 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا چودھری نثار کی باتوں سے ان کا قد چھوٹا ہوگیا، افتخار چودھری کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

چوہدری نثار کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا گزشتہ 30 سال سے نواز شریف سے پُرانا تعلق ہے اور اس طرح احسانات جتلانے سے انہیں کچھ حاصل نہیں گا، اگر کوئی شخص کسی کی جانب اُنگلی اُٹھاتا ہے تو باقی 4 اُنگلیاں اسکی اپنی جانب اُٹھتی ہیں۔ انہوں نے کہا آئندہ جنرل الیکشن مسلم لیگ ن اور شریف فیملی کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز ہر حال میں وطن واپس آئیں گے اور آئندہ الیکشن میں نواز شریف پوری قوم کو لیڈ کریں گے، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے حوالہ سے عدالتی فیصلوں کا انتظار کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کاغذات کی سکروٹنی مکمل ہوگئی ہے اب پارٹی ٹکٹوں کا بھی باضابطہ فیصلہ ایک دو دن میں کردیا جائے گا۔